تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ائرکنڈیشن بس کواسلحہ سے لیس نامعلوم ڈاکوؤں نےلوٹ لیا

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید)جبوکہ سے لاہور جانے والی اےئرکنڈیشن بس کو آتشین اسلحہ سے لیس نامعلوم ڈاکوؤں نے مسافروں کو یرغمال بناکر لوٹ لیا بس میں درجنوں تاجر سوار تھے ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونزاور طلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے کرتے ضلع فیصل آباد کی حدودمیں داخل ہو گئی مگر ڈاکوٹریس آؤٹ نہ کرسکی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے معروف و گنجان آباد قصبہ سے بدھ کی علی الصبح اےئرکنڈیشن بس براستہ ستگھرہ لاہور جانے کیلئے روانہ ہوئی جب وہ جبوکہ اوکاڑہ روڈ پر پہنچی تووہاں پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکربس کو روک لیا اور بس میں سوار تمام مسافروں کو اسلحہ کے نوک پر یرغمال بناتے ہوئے لوٹ لیا بس میں تاجروں کی کثیر تعداد سوار تھی ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونزاورخواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے بس ڈکیتی کی اطلاع جب پولیس تھانہ ستگھرہ کو ملی تو ایس ایچ او میاں انور علی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا ڈاکو ضلع اوکاڑہ کی حدود عبور کرکے ضلع فیصل آباد کے تھانہ جھامرہ کے علاقہ میں داخل ہو گئے پولیس انکے تعاقب میں رہی مگر آخری اطلاعات تک پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی اور تھانہ جھامرہ کے علاقہ میں پولیس نے ڈیرے ڈال لئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker