تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:رانا اسحاق کی درخواست پرسپیشل بچوں کے سکو ل کی عمارت کی تعمیر کیلئےگرانٹ جاری

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) rana ishaqوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ این اے 141سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں کی درخواست پر سپیشل بچوں کے سکو ل کی عمارت کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان سے مطالبہ کیا کہ پتوکی میں سپیشل بچوں کیلئے سکول کی عمارت موجود نہیں جب کہ سرکاری اراضی موجود ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں کی درخواست پر پتوکی میں سپیشل بچوں کے سکول کی عمارت کیلئے فوری طور پر پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے صحافیوں کو بتایا کہ سپیشل بچوں کے سکول کی عمارت چھ ماہ کے اندر اندر تعمیر مکمل کر کے سکو ل کے حوالے کر دی جائے گی ۔مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ، مدثر بٹ، سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید، شیخ محمد نعیم مٹھو، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم ، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابقہ صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، شیخ ندیم اصغراور محمدعمر نے پانچ کروڑ کی گرانٹ منظور کروانے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button