تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دنیا کو کوئی مذہب بے گناہ انسانو ں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ،ذیشان انصاری کالمسٹ

daskaڈسکہ (نامہ نگار)دنیا کو کوئی مذہب بے گناہ انسانو ں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہیں دہشتگرد قوم کی امید اور حوصلے نہیں توڑ سکتے ‘سانحہ پشاور مسیحی برداری اور پاکستان کیخلاف ایک گہری ساز ش ہے جس کی شدیدمذمت کرتے ہو ئے رہنما مسلم لیگ ن حاجی محمد نذیر مغل،حاجی اقبال بٹ ، حاجی فاروق بٹ ،ماہر قانون چوہدری سہیل ریاض وڑائچ ایڈووکیٹ،محمد فاروق بٹ،ملک جمیل ایڈووکیٹ ،سٹی میڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن شیخ ضیاء اللہ،کالم نگار ذیشان انصاری ،صدر انجمن تاجران کچہری روڈحاجی احمد خاں مغل ،رہنما جٹ فیڈریشن ناصر محمود رانجھا نے کہا کہ پشاور میں نہتے اور بے گناہ عوام کی ہلاکت پاکستان کی سلامتی واستحکام اور قوم کیلئے شدید خطرہ ہے مسیحی برادری کی ہلاکت پاکستانی قوم کی ہلاکت ہے ہم اس سانحہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اوران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے کوئی بھی سر پسند عناصر ہمت نہ کرے

یہ بھی پڑھیں  بھارتی فائرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker