تازہ ترینعلاقائی

راول ڈیم میں ڈوب کر 3 طالب علم جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا

rawal-dam-boatingاسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راول ڈیم میں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون ون کے ایک سکول کے 6 طالب علم نہانے کیلئے راول ڈیم پہنچے، جہاں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن میں شکیل، محمد علی اور گل شیرشامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، واقعے میں دو سگے بھائی بھی جاں بحق ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے 3 نوجونواں کو بچا لیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پولی کلینک پہنچا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button