تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:ٹاؤن شپ میں ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں رضاکارانہ طورپرفی الفور بند کی جائیں، اسٹنٹ کمشنر

downloadکو ہا ٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ ساجد احمد نے واضع کیا ہے کہ کو ہاٹ کے ڈی اے ٹاؤن شپ خالصتا رہائشی منصوبہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں لہذاخبر دار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹاؤن شپ میں ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں رضاکارانہ طور پر فی الفور بند کی جائیں ورنہ بند نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا ۔یہ انتباء انہوں نے جمعرات کے روز کے ڈی اے کوہاٹ میں پی ڈی کے ڈی اے نجیب اﷲ آفریدی اور چیف میونسپل آفیسر محمد شعیب کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران دیا ۔ان کی زیر نگرانی سیکٹر 1سیکٹر 4اور سیکٹر 8میں ناجائز تجاوزات ہٹائے گئے اور بعض کو ہٹانے کی ڈید لائن دی گئی ۔ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی ۔ساجد احمد نے کے ڈی اے کے زیادہ تر رہائشیوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ناجائز تجاوزات ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹاؤن شپ کے تمام مکینوں سے اپیل کی کہ وہ کے ڈی اے کی خوبصورتی اور صفائی کو بر قرار رکھنے میں عملہ کے مکمل تعاون کریں جگہ جگہ گندگی ڈالنے کی بجائے مختص جہگوں پر ڈالیں ۔ٹاؤن شپ میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر اعلی عدالتوں کے احکامات موجود ہیں لہذا اس میں کسی بھی شعبے کی تجارتی سرگرمیاں بالکل غیر قانونی اور قابل سزا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button