پاکستانتازہ ترین

سندھ بھر میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی

gunکراچی (نامہ نگار)صوبہ سندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی، امن و امان سے متعلق اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ اور پچھلے 5 برسوں میں فروخت کردہ اسلحے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری کی صدارت میں امن وامان پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کیلئے اشتہاری مہم شروع کی جائے گی جبکہ 11 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 14 سال یا عمر قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ 5 سالوں کے دوران فروخت کئے جانے والے اسلحہ کا ریکارڈ بھی ڈیلرز سے حاصل کیا جائے گا، کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز جاری لائسنسوں اور ڈیلرز کا ریکارڈ کمشنر کراچی کو دیں گے جبکہ نادرا نے قیدیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button