تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: حاملہ عورت نےجھگڑے کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید ) حاملہ عورت نے اپنے بھائی سے جھگڑے کے باعث اپنے خاوند کے گھر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی متوفیہ کے باپ نے خاوند سمیت باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرادیاتفصیلات کے مطابق موضع ٹھٹھہ ڈھیرونوالہ کے رہائشی محمد شفیع کی بیٹی سکینہ بی بی کی شادی آٹھ ماہ قبل وہاں کے رہائشی محمد الیاس سے ہوئی دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کررہے تھے جبکہ سکینہ بی بی پانچ ماہ سے حاملہ بھی تھی بدھ کی رات سکینہ بی بی اپنے بھائی محمد رمضان عرف جانا کے گھر گئی وہاں اس کے ساتھ اس کے خاوند محمد الیاس پر ناجائز تعلقات کے شبہ کا طعنہ دینے پر جھگڑا ہوگیا سکینہ بی بی اپنے خاوند کے گھر واپس آگئی جہاں پر اس نے کمرے میں جاکر گلے میں پھندا لیکر خود کشی کر لی صبح جب اہل خانہ کی آنکھ کھلی تو سکینہ بی بی پنکھے کے ساتھ جھول رہی تھی جسکی نعش کو اس کے بھائی سعدی احمد نے اتار لیا اور اپنے گھر لے گیا بعدازاں پولیس تھانہ ستگھرہ نے محمد شفیع کی رپورٹ پر متوفیہ کے سسرمحمد حسین،خاوند محمد الیاس اور محمد عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button