تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کامنشیات فروشوں،گیس ری فلنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

rawalpindiراولپنڈی (طارق گلزار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،گیس ری فلنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے25کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے4150گرام چرس،110گرام ہیروئن،25بوتل شراب،ساڑھے 11لیٹر کھلی شراب، 03کس شرابی،04عدد پسٹل 30بور معہ11روند،01عدد خنجر،گیس ری فلنگ سامان برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہگنجمنڈی پولیس نے سید بادشاہ سے 375گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے شہباز مغل سے 430گرام چرس، محمد قاسم سے 310گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے اظہر رضا سے 115گرام چرس، مصور حسین سے 120گرام چرس، وزیر عرف پپو سے 1130گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مطلوب سے 1090گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے یونس سے 220گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شہزاد مسیحی سے 360گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے ظہور احمد سے 110گرام ہیروئن ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فرمان اللہ سے 12بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے یاسر سے 05بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے رحیم سے 05بوتل شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے توصیف سے 03بوتل شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے طارق سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خا ن پولیس نے حامد سے ڈیڑھ لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے 03کس شرابی تنویر، حامد، شمس الرحمان کو نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نعمان انور سے 01عدد پسٹل30بورمعہ02روند،تھانہ وارث خان پولیس نے افتخار سے01عدد پسٹل30بورمعہ04روند،تھانہ بنی پولیس نے سلیمان سے 01عدد پسٹل30بورمعہ03روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے وسیم سے 01عدد پسٹل30بورمعہ02روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے ہارون شہزاد سے 01عدد آہنی خنجر، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اشرف کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سامان ری فلنگ بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button