پاکستانتازہ ترین

غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کیلئے15 دن کی مہلت،نوٹی فکیشن جاری

sindhکراچی(نامہ نگار)محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کیلئے پندرہ دن کی مہلت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق شہریوں سے کہا گیا کہ وہ غیر قانونی اسلحہ پندرہ دنوں کے اندر ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز یا پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دیں۔ مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ پندرہ روزہ مدت پوری ہونے کے بعد غیر قانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے بھرپور مہم شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button