پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اوراوباما کی ملاقات23اکتوبرکوہوگی

nawaz and obamaواشنگٹن(ڈیسک رپورٹر)امریکی صدر بارک اوباما اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان 23 اکتوبر کو وائٹ ہاوٴس میں ملاقات ہوگی۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق امریکی صدربارک اوباما اگلے ماہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا انتظارکررہے ہیں،دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے مشترکاامور پر آگے بڑھنے کیلئے بات ہوگی۔ وزیراعظم وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کادورہ امریکا دونوں ممالک کے اہم تعلقات کامظہرہوگا۔اس دورے سے امریکاکوپاکستان کیتوانائی بحران،تجارت ،معاشی صورتحال بہتربنانے میں مددملے گی۔اس دورے سیخطے میں استحکام اوربدترین دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کاموقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button