پشاور(نامہ نگار) چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے سے کم سے کم اٹھارہ افراد جاں بحق افراد جبکہ انتالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز چار سدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس چارسدہ جارہی تھی جب پہلے سے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال چارسدہ اور لیدی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔