پاکستانتازہ ترین

عورتوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

parlimentاسلام آباد(بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی نے بچیوں اور عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرنے اور اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے ا جلاس میں وزیر مملکت انوشہ رحمن نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان عورتوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی مذمت کرتا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت اقدامات کرے اور ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ عورتوں اور بچیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button