تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،مسعود ظفرامیر جماعت اسلامی قصور

jamat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،مہنگائی نے عوام کو مار ڈالا ہے۔آئیندہ بلدیاتی انتخا ب میں لوگ حکمران پارٹی کو مسترد کردیں۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع قصور چوہدری مسعود ظفرنے کہا ہے کہ بھارت سے بجلی خریدنے کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے جسے فی الفور واپس لیاجائے۔حکومت پاکستان18کروڑ عوام کے جذبات کا احترام کرے۔دنیامیں باوقار مقام کے لئے کشکول توڑنا ہوگا۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔وقت آگیا ہے کہ قوم بلدیاتی انتخابات میں ایسے لوگوں کو منتخب کرے جو حقیقی معنوں میں محب وطن،بے داغ اور لوگوں کی خدمت کو اپنافریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دیں۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔پشاور دھماکے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔حکومت پاکستان اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔مسیحی برادری کے مظاہروں پر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔مسعود ظفر نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2012کے اختتام پر غربت کی لکیر سے نیچے جانے والوں کی تعداد5کروڑ 87لاکھ تھی جوکہ ملکی آبادی کا33فیصد جبکہ موجودہ وزیر خزانہ اس بات کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ ملک کی60فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔عالمی انڈکس میں پاکستان107سے132ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ترقی اور خوشحالی کے خواب دکھانے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker