تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:واپڈا لائن مین نے بجلی چوری کرکے قومی خزانہ کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

wapda lineاوکاڑہ (محمدمظہررشید)واپڈا لائن مین نے بجلی چوری کرکے قومی خزانہ کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا دیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر43ایس پی میں ایس ڈی او واپڈا اربن سب ڈویژن حویلی لکھا چوہدری لیاقت علی نے چھاپہ مارا تو ایک شخص محمداقبال ولد شاہ محمد کے گھرپر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی ان کی رپورٹ پر تھانہ حویلی لکھا نے مقدمہ درج کرلیا اس مقدمہ کی تفتیش حبیب اللہ اے ایس آئی نے عمل میں لائی جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم محمد اقبال محکمہ واپڈامیں لائن مین ہے اب وہ اپنے گھر اور دفترسے بھی غائب ہو چکا ہے یاد رہے کہ ایس ڈی او واپڈا چوہدری لیاقت علی نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا تھا کہ محمد اقبال نے بجلی چوری کرکے محکمہ کو پچاس ہزارروپے کا نقصان پہنچایا ہے

یہ بھی پڑھیں  سابق صدرپرویز مشرف نے امریکا کیساتھ ڈرون حملوں کے معاہدے کا اعتراف کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker