تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں قمرعباس مغل نائب صدر منتخب

shahbazاوکاڑہ (محمدمظہررشید) اوکاڑہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں قمر عباس مغل نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ خلیل الرحمان صدر اور ملک محمد سلیم کو سنیئرنائب صدر کے عہدکیلئے چن لیا گیا اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات جمعۃالمبارک کے روز منعقد ہوئے جس میں چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران نے حصہ لیا جبکہ الیکشن کمشنرکے فرائض چوہدری محمد صدیق نے سرانجام دیئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے متفقہ طور پر خلیل الرحمن کوصدر،ملک محمد سلیم کو سینئرنائب صدر اور چیف سی پی ایل سی قمر عباس مغل کو نائب صدر منتخب کر لیا ہے نومنتخب عہدیداروں کو موجودہ صدرارشد اقبال چوہدری،سابق صدروایم ڈی بی ایم اے فارما اوکاڑہ شفقت رسول چوہدری سمیت تمام ممبران اوکاڑہ چیمبر،جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب شفیق الرحمن شیخ ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید،سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد،سینئر صحافی ارشد ملک نے مبارکباد دی ہے#

یہ بھی پڑھیں  سبی:صحافیوں کےمسائل مشکلات کےحل کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کاقیام کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker