پاکستانتازہ ترین

زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

Earthquake-ShahbazSharifCHNisarآواران (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آواران کے گریجوایٹ نوجوانوں کو پنجاب میں نوکریاں دی جائیں گی، ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ دنوں میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے، زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، اپنے بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، ضلع آواران کے تمام انجینئرز کو پنجاب میں نوکریاں دی جائیں گی، اس مشکل کی گھڑی میں پوری قوم بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ آواران کے گریجوایٹ طلبہ کو پنجاب میں نوکریاں دیں گے، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار خیمے فراہم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جلد مکمل کریں، ضلع آواران میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button