تازہ ترینعلاقائی

منڈی شاہ جیونہ لوڈ شیڈنگ کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر نکل آیا

jhangجھنگ( تحصیل رپورٹر)منڈی شاہ جیونہلوڈ شیڈنگ کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر نکل آیا مسلسل چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت سے طالب علم و کاروباری طبقہ سخت پریشان ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ ،اکڑیانوالا ،کوٹ عیسیٰ شاہ ،رتہ، شیخن اور دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا مسلسل چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے نڈھال ہو گئے ہیں جبکہ کاروباری طبقہ سارا سارا دن ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہے مچھروں کی بہتات میں شہریوں کا رات کا سکون تباہ کردیا ہے ڈاکٹر محمد ظفر نوید ٹاؤن،صوفی سرفراز سابقہ کونسلر ،شیخ عابد ،عبداللہ خان بلوچ ،عمر فاروق ، ملک جاوید اقبال،مہتاب خان بلوچ، صفدر وسیم نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button