تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نامعلوم چور پرائمری سکول سے موٹر پمپ چرا کر لے گئے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)نامعلوم چور پرائمری سکول سے موٹر پمپ چرا کر لے گئے جبکہ پولیس نے بوگس چیک دینے اور گاڑی میں غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز میترانوالی میں رات کو نامعلوم چور موٹر پمپ چرا کر لے گئے صبح آنے پر وقوعہ کا علم ہواجبکہ سرکلر روڈ کے رہائشی محمد شمریز سے جھنگ کے رہائشی ابوبکر نے تھریشر مشین خرید اور رقم کی بابت 2لاکھ55ہزار رو پے مالیت کا مقامی بینک کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر بوگس ثابت ہوااور موترہ پولیس نے اڈا موترہ میں دوران چیکنگ گاڑی نمبریSGT/5800میں غیر معیاری سلنڈر استعمال کر نے پر دو افراد طاہر بٹ اور ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button