تازہ ترینفن فنکار

لتا منگیشکر 84 برس کی ہوگئیں

lata_mangeshkarممبئی(نمائندہ شوبز) سریلی آواز کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 84 برس کی ہوگئیں۔ لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929 میں پیدا ہوئی تھیں۔ بھارتی فلم صنعت میں دیدی (بہن) کے نام سے پہچانی جانے والی لتا منگیشکر نے 1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے ز ائد گانے گائے۔ ان میں 1974 سے 1991 تک سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے پر ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جاچکا ہے۔
وہ محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کمار سمیت اپنے دور کے تمام کامیاب گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔ نرگس ،مینا کماری اور مدھو بالا سے لے کر ایشوریا اور کرینہ تک بالی وڈ فلم نگری نے کئی چہرے بدلے لیکن ان فلموں میں جو بات مشترک تھی وہ لتا کی آواز تھی، جس نے نہ صرف گانوں بلکہ فلموں کو سپرہٹ بنادیا۔ لتا منگیشکر کو ان کی گائیکی کی بدولت متعدد بڑے اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button