تازہ ترینعلاقائی

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب

jamat e islamiلاہور(فیصل محمود)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ایوان صدر سیاست کا اکھاڑہ بن چکا ہے۔جیالوں اور متوالوں کو نوازنے کے لیے میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں۔سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ملک اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔پاکستان کو عملاً امریکہ کی طفیلی ریاست بنا دیا گیا ہے۔70ارب ڈالر کا نقصان اور50ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود’’ڈومور‘‘ کامطالبہ کیا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہاد امریکی جنگ کو خیر باد کہہ کر توجہ ملک کو درپیش خطرات پر مرکوز کی جائے۔پاکستان معاشی و سیاسی عدم استحکام دن بدن کمزور ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حج اسکینڈل اور غیر ملکی امدادواداروں میں خرد برد رینٹل پاور،ایفی ڈرین اور روزانہ12ارب روپے کی کرپشن حکومت کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت کو قوم کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔موجودہ حکمرانوں کا ہر دن قوم پر بھاری ہوچکا ہے۔ملک میں بیورو کریسی بے لگام اور حکمران بے حس ہوچکے ہیں۔جب تک لوٹ مار کرنے والون کا اھتساب نہیں کیا جاتاملک ترقی نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ روٹی،کپڑااور مکان کا نعرہ لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔63برس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو وڈیروں اور جاگیر داروں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔علیحدہ صوبوں کے نام پر سرائیکی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام اب کسی کے دھوکے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔بہاولپور صوبے کو بحال کیا۔جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبوں کی تشکیل کی جائے تاکہ عوام کو انتظامی بنیادوں پر آسانیاں مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker