تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:اتفاق ویلفیئرکے تعاون سے’امن برقراررکھنے میں کمیونٹی کا کردار‘ پرایک روزہ ورکشاپ

downloadکوہاٹ (ڈسٹرک رپو ٹر ) اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے مرائی بالا میں ’امن برقرار رکھنے میں کمیونٹی کا کردار‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ایثار علی بنگش‘ تھانہ استرزئی مصالحتی کمیٹی چیئرمین ملک منظر حسین اور اراکین مصالحتی کمیٹی بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین آئی ڈبلیو او ایثار علی بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تنازعات کے خاتمے میں مصالحتی کمیٹی کا کردار اہم ہے اور کمیونٹی کے تعاون کے بغیر معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا ناممکن ہے جہاں امن ہو گا وہاں ترقی اور خوشحالی ہو گی‘ امن کا پیغام گھروں‘ محلوں اور حجروں تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے کیوں کہ مصالحتی کمیٹی معاشرے میں جرائم اور تنازعات کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہیں اس کے بعد تھانہ استرزئی کے مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین منظر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جرائم اور تنازعات کے خاتمے کے لیے کمیٹی ممبران کے ساتھ ہماری کوشش جاری رہے گی اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اب تک جتنے بھی درخواستیں مصالحتی کمیٹی کو ریفر ہو چکی ہیں ان کو ممبران کے تعاون سے فقد میرٹ کی بنیاد پر اور افہام و تفہیم کے ساتھ تمام تنازعات حل کر چکے ہیں گھریلو‘ جائیداد و تنازعات کے علاوہ 302 کے جرگوں میں بھی کامیابی ملی ہے اور انشاء اللہ پولیس مخلص کمیٹی ممبران اور عوام کے تعاون سے علاقے سے تنازکے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوشش کا مہم جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں  ملتان: عمران خان آج الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker