تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گورنمنٹ پرائمری سکول میں ٹیچر زنہ ہونے کی وجہ سے طالبعلم پریشان

daskaڈسکہ(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول میں ٹیچر زنہ ہونے کی وجہ سے بچے پریشان تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول موضع ڈیراں گجراں میں ٹیچر زنہ ہونے کی وجہ سے بچے بہت پریشان نہ ہورہے ،بچوں کا کہنا ہے کہ ایک ٹیچر اصغر نامی شخص ہے مگر وہ سکول آنے سے تھکن محسوس کرتا ہے اس کے علاوہ ہمارے سکول میں کوئی ٹیچر نہیں ہے جس کی وجہ سے ہماری پڑھائی خراب رہی ہے ۔اس کے علاوہ بچوں کے والدین بھی بہت پریشان ہیں کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے کیسے دور دراز جا کر تعلیم حاصل کریں گے۔والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سکول جانے کو کہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کونسے استاد ہیں جن سے ہم تعلیم حاصل کریں ۔بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول میں اچھے اور نیک ٹیچرز مہیا کیا جائے تاکہ وہ ہر روز باقاعدگی کے ساتھ سکول میں آکر بچوں کو اچھی تعلیم دیں سکیں اس موقع پرمرکز بمبانوالہ کے اے ای او سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس کو ئی ٹیچر نہیں ہے کہ جب بھی کوئی ٹیچر آتا ہے تو پھر ہم وہاں کوئی ٹیچر لگائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button