تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: قائم مقام گورنر پنجاب نے اپنے علاقہ بھائی پھیرومیں مصروف دن

rana iqbalبھائی پھیرو(نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب نے اپنے علاقہ بھائی پھیرومیں مصروف دن گزارا۔دیار حرم جانے والوں کو ملنے انکے گھروں میں گئے۔تعزیت کیلیے کئی سوگواروں کے گھر جا کر اظہار افسوس کیا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے اپنے علاقے بھائی پھیرو میں مصروف دن گزارا۔موضع گگہ سرائے جا کر دیار حرم کو جانے والے رانا ندیم , رانا سردار محمد اوردیگر سے ملاقات کرکے انہیں حج پر جانے مبارکباد دی۔بھائی پھیرو میں شیخ برادری کے معروف رہنما اور تاجر سلیم پاشا کے والد کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔مزید برآں سلیم پاشا کے گھر جا کر اظہار افسوس کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی رانا محمدحیات خاں،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی محمد رمضان ،سردار نور احمد ڈوگر،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی کے بیٹے سردار احمد ایاز نکئی،پریس کلب پھولنگر کے سرپرست چوہدری ظفر اقبال ،اور دیگر شامل ہیں۔گورنر پنجاب نے اپنے مقامی سیکرٹریٹ میں بیٹھ کر عوامی شکایات بھی سنیں اور انکا موقع پر ازالہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button