تازہ ترینعلاقائی

دو اضلاع بہاول نگر اورقصورمیں پائلٹ سکیم کا اجراء

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے بائیوگیس سے ٹیوب ویل چلانے کے لئے پنجاب کے دو اضلاع بہاول نگر اورقصورمیں ایک پائلٹ سکیم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت ضلع قصوراور بہاول نگرمیں 36 بائیوگیس پلانٹ لگائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب فی پلانٹ دو لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔اسسٹنٹ ایگری کلچر انجینر بہاولنگرقمر نوازکے مطابق بہاولنگر ضلع میں 18 بائیوگیس پلانٹ کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ضلع بہاول نگر کے کاشتکار حضرات دس دسمبر تک اپنی درخواستیں نائب زرعی انجئنیر فیلڈ کے آفس میں بذریعہ ڈاک یا خود بھی جمع کروا سکتے ہیں۔منظور شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی15 دسمبر کو کی جائے گی۔قمر نواز نے مزید بتایا کہ درخواست دہندہ کی اہلیت کے لئے شرائط کی تفصیل اور مکمل درخواست فارم زرعی انجئنیر فیلڈکے دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او کے چھاپے۔شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker