تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:الیکشن کا ڈھول بج چکا ہے کارکن اپنی تیاریاں کرلیں،ظاہر شاہ

downloadڈسکہ(نامہ نگار)الیکشن کا ڈھول بج چکا ہے کارکن اپنی تیاریاں کرلیں ن لیگ ملک بھر سے کلین سویپ کر ے گی اور آئندہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہی ہو نگے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ نے میترانوالی تا کنڈن سیان روڈ کے افتتاح کے موقع پرسینکڑوں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر نگر سے میترانوالی اور کنڈن سیان روڈ کی تعمیر کے لیئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے کام شروع کردیا گیا ہے اور جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے میترانوالی نکا کیلہ کنڈن سیان اور کئی دیہاتوں کا دیرینہ مطالبہ حل ہو جائے گا انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دی اور لوگوں کو بنیادی سہولتیں مہیا کر کے ان کے دل جیت لیئے ہیں اس موقع پر سابق کونسلر محمد عارف چیمہ ،فیض احمد چیمہ ،چوہدری شاہد نصیر چیمہ ،جان محمد چیمہ سابق کونسلر ،محمد جاوید بٹ آف گوئندکے مسلم لیگ ن ڈسکہ کے صدر فواد غنی چیمہ،ضلعی نائب صدر خان ندیم خان ،داؤد بخاری ،ذوالفقار وڑائچ ،محمد خلیل بٹ اور وارث علی گجر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button