پاکستانتازہ ترین

عبدالستار ایدھی کاعلالت کے باوجود بھیک مشن کا آغاز

کراچی(دانیال خان سے)ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے علالت کے باوجود آج سے بھیک مشن کا آغازکردیاہے، ان کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے باوجود لوگوں کی مدد کے لئے بھیک مانگتا رہوں گا۔آج کراچی میں ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے اپنے رضاکاروں کے ہمراہ بھیک مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایدھی صاحب علالت کے باوجود ویل چیئر پر غریبوں، ناداروں اور یتیموں کی امداد کے لئے نکلے اور لوگوں سے امداد کی اپیل کی، عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ بیماری کے باوجود وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کے لئے چندہ اور بھیک مانگتے رہیں گے ، لوگوں کی مدد کرنا ہی میرا اصل مشن ہے، اس موقع پر لوگوں نے ایدھی صاحب کو چندہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  رضا ربانی کا انوکھا آرڈر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker