تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سات مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک کئی شدیدزخمی

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) سات مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک کئی شدیدزخمی۔نازک حلات میں ایک زخمی لاہور ریفر،تفصیلات کے مطابق سات مسلح ڈاکو جلیکی روڈ پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی اثنا سہارنکے کا رہائشی خادم حسین اپنے دوست اللہ دتہ کے ہمراہ موٹر سائکل پروہاں آگیا،ڈاکوؤں نے انہیں روکا ۔نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے اورمزید کئی راہگیروں کو بھی گولیاں لگیں۔شدید زخمیوں کو سول ہسپتال بھائی پھیرو لایا گیا مگر وہاں پر عملہ موجود نہ تھا۔کافی دیر بعد عملہ آیا مگر اتنی دیر میں زیادہ خون بہہ جانے سے خادم حسین دم توڑ گیا جبکہ اللہ دتہ کو شدید ذخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات: یکم سے تیس محرم الحرام تک دفعہ144نافذ کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker