ممبئی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ فن کار اور منا بھائی کے نام سے شہرت کمانے والے سنجے دت کو میڈیکل چیک اپ کیلئے چودہ روزہ پے رول پر رہا کردیا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت یرواڈا جیل میں دوران قید خرابی صحت کا شکارہوگئے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل چیک اپ کیلئے تیس روزہ پے رول رہائی کی درخواست جمع کرائی جسے پونا پولیس نے مسترد کردیا۔ تاہم انہیں چودہ روزہ پے رول پر رہا کردیا گیا ہے۔ سنجے دت غیر قانونی ہتھیاروں کی فراہمی کے الزام میں بیالیس ماہ قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔