تازہ ترینعلاقائی

ہمیں شر خواندگی 100فیصد کرنا ہوگی جس کیلئے ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ای ڈی او ایجو کیشن افتخار حسن بٹ

downloadقصور (حافظ جاویدالرحمن سے )پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن قصور افتخار حسن بٹ کے زیر صدارت ’’یونیورسل پرائمری ایجو کیشن مہم برائے 2013ء ‘‘کے سلسلہ میں گزشتہ روز ایجو کیشن کمپلیکس قصور میں ضلعی سطح پر اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالشکور ‘ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز ایلمنٹری محمد اشرف ملک ‘شمیم سوہارا ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈر ی فرید احمد ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر عبدالحمید خان ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زقصور میاں ظہور الحق ‘چونیاں سے عبدالحفیظ بقاء پوری ‘کوٹ رادھا کشن سے محمد طیب ‘چونیاں سے شازیہ ‘این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ منیجر برائے تعلیم رانا اعجاز ‘محکمہ لیبراورتحصیل قصور ‘پتوکی ‘چونیاں اور کوٹ رادھا کشن سے اے ای اوز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد کا 15یوم میں جائزہ لیکر فہرستیں تمام گورنمنٹ سکولوں میں فراہم کر دی جائینگی اور ان بچوں کے داخلے کیلئے متعلقہ سکولوں کو ذمہ دار ی سونپی جائیگی اور پھر سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ان فہرستوں کی مدد سے بچوں کا داخلہ یقینی بنائینگے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ ‘محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ‘محکمہ لیبر ‘ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس ‘این سی ایچ ڈی اور دیگر محکمے سکول چھوڑنے اور سکول نہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں سکولوں میں داخلے کیلئے اپنا اپنا کردار بھی ادا کرینگے ۔اس موقع پر ای ڈی او یجو کیشن قصور افتخار حسن بٹ نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان بین الاقوامی برادری میں ایک پروقار قوم کی حیثیت سے زندہ رہنا چاہتا ہے تو ہمیں ہر صورت میں شر خواندگی 100فیصد کرنا ہوگی اور 4سے 9سال تک کی عمر کے ہر بچے کو سکول میں لانا ہو گا اور میٹرک تک کی تعلیم کی تکمیل تک اسے سکول میں رکھنا ہوگااور یہ ہدف اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے کہ ہر سطح پر ہر محکمہ اور ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسل پرائمری ایجو کیشن مہم 2013ء کا باقاعدہ آغاز 23مارچ 2013ء سے ہو گاجس کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button