پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج بزرگوں کاعالمی دن منایاجارہاہے

imagesاسلام آباد(بیوروچیف) آج پوری دنیا میں بزرگوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یکم اکتوبر بزرگ افراد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے بوڑھے حضرات سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف ملکوں میں تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ چودہ دسمبر انیس سو نوے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے ذریعے یکم اکتوبر کو بوڑھے افراد کا یوم مقرر کیا گیا۔ انیس سو اکانوے میں پہلی بار بوڑھے افراد کا دن منایا گیا جس کے بعد سے ہر سال یہ دن احترام سے منایا جاتا ہے۔  اس دن بوڑھے افراد کی ضروریات اور محرومیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ مختلف تنظیمیں بزرگوں سے اظہار محبت کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں ایسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دن معاشرے کی ترقی میں حصہ لینے والے بزرگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ کامیاب معاشرے بزرگوں کے سائے تلے ہی پرورش پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button