منڈی شاہ جیونہ(تحصیل رپورٹرجھنگ) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 81جھنگ کے سابقہ ایم پی اے و سابقہ پارلیمانی سیکرٹری افتخار احمد خان بلوچ کو نا اہل قرار دے دیا ،نئے امیدوار کا اعلان کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 81جھنگ کے سابقہ ایم پی اے و سابقہ پارلیمانی سیکرٹری افتخار احمد خان بلوچ کو نا اہل قرار دے دیاتھانا اہلی کے اعلان کے بعد فوری طور پر افتخار احمد خان بلوچ نے منڈی شاہ جیونہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے چچا حاجی محمد خان بلوچ کو حلقہ پی پی 81 کیلئے امیدوار نامزد کر دیا اور ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا۔