پاکستانتازہ ترین

وفاقی ملازمین کو بیس فیصد الاؤنس نہ دینے پر سیکریٹری خزانہ کو شوکاز نوٹس

peshwar highcourt islam abad high courtراولپنڈی (نامہ نگار رحیم عباسی) اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری خزانہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے نو اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔سیکریٹری خزانہ کو شوکاز نوٹس وفاق کے تمام ملازمین کو بیس فیصد الاؤنس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے پر جاری کیا گیا۔ عدالت کا اس موقع پر کہناتھا کہ سیکریٹری خزانہ وضاحت کریں کیوں نہ ان خلاف توہین عدالت کاروائی کی جائے ۔ وزارت خزانہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ تمام ملازمین کو الاؤنس دینے سے قومی خزانے پر سا لانہ پچاس ارب کا بوجہ بوجھ پڑے گا۔ اس پر جسٹس شوکت نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وزیراعظم کے اعلان سے کچھ وفاقی ملازمین مستفید ہوں اور باقی محروم رہ جاہیں۔ واضح رہے کہ کابینہ ڈویزن ، سینٹ سیکریٹریٹ سمیت بعض وفاقی ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ تمام وفاقی ملازمین کو بیس فیصد الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری اور اس کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button