تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:اسلامی بینکاری میں کوئی خسارہ نہیں بلکہ برکت ہی برکت ہے، سراج الحق

siraj ul haqکو ہا ٹ( ڈسٹرک رپورٹر) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری میں کوئی خسارہ نہیں بلکہ برکت ہی برکت ہے لہذا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسلامی بینکاری کی طرف راغب کرنے کیلئے خیبر بینک اسلامی بینکاری کے دس سال پورے ہونے کے موقع پر ملک کے بڑے بڑے شہروں میں سیمینار منقعد کئے جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ اسلامی بینکاری کی وجہ سے خیبر بینک کی ریٹنگ بڑھی ہے اور بفضل تعالی آج اسلامی بینکاری سے منسلک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کھاتہ دورں کو سود سے پاک بینکاری کی سہولت میسر کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوہاٹ شہر میں خیبر بینک کی 37ویں راست اسلامی بینکاری شاخ کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمد اورشعبہ اسلامی بینکاری کے سر براہ کامران مسعود نے بھی خطاب کیا اور اسلامی بینکاری کے خدو خال اور کامیابی پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ خیبر بینک نے 2003میں 25کروڑ روپے کے معمولی سرمایہ سے اسلامی بینکاری شروع کی اور آج یہ سرمایہ ڈھائی ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔خیبر بینک کی کل 80شاخیں ہیں جن میں سے 37اسلامی اور 43 روایتی ہیں ان 37کے علاوہ تمام 43روایتی بینکوں میں بھی اسلامی بینکاری کی ونڈوز موجود ہیں ۔ اسی طرح مستقبل قریب میں خیبر بینک کی مزید 21 شاخیں جن میں 7 اسلامی اور باقی روایتی بینکاری کی ہونگی ،کھول دی جائیں گی ۔سینئر وزیر نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور انسان کی راہنمائی کے لئے مکمل نظام فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام خالق کائنات کا دیا ہوا مکمل نظام ہے جو سیاست ، معیشت ،طرز حکمرانی ، قیام امن اور تعلیم سمیت تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جس نظام کے لئے پاکستان قائم کیا گیا تھا حکمرانوں نے اس سے بے وفائی کی جس کی وجہ سے آج ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ کیپٹلزم، کمیونزم اور سوشلزم کے نظاموں نے انسانیت کا خون چوس لیا ہے اور امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنایا ہے۔جب تک ہم سودی نظام سے چھٹکارہ حاصل نہیں کریں گے ترقی اور خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔اسی تناظر میں حکومت خیبر پختونخوا عنقریب صوبے میں بلا سود قرضوں کی خود کفالت سکیم کا اجراء کر رہی ہے ۔سینئر وزیر نے کہا کہ اسلامی بینکاری ایک حقیقت ہے اور اس کی مستقبل روشن ہے اس لئے خیبر بینک اسلامی بینکاری کی شاخیں ملک کے بڑے شہروں کے علاوہ افغانستان کے شہروں جلال آباداور کابل میں بھی کھولیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کاحادثےمیں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی موت پر اظہار افسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker