تازہ ترینعلاقائی

ادارۃ الاصلاح بونگہ بلوچاں میں مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام ،موذن اورمسجد قباء کے موجودہ امام کی آمد

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)ادارۃ الاصلاح بونگہ بلوچاں میں مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام ، موذن اور مسجد قباء کے موجودہ امام کی آمد۔ہزاروں افراد نے مسجدنبوی ﷺ کے سابق امام کی امامت میں نماز مغرب اور نماز عشاء اکھٹے ادا کی ۔ اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے محبت کر کے ہم دین و دنیامیں سر خرو ہو سکتے ہیں ۔ قرآن کالج کے مہتم کا شرکاء سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسجد نبوی ﷺ کے سابقہ امام الشیخ ایوب المدنی ،مسجد نبوی ﷺ کے موذن ایاد بن احمد الشکری اور مسجد قباء کے امام احمد ، نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں قائم ادارۃ الاصلاح میں تشریف لائے ۔ مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ایوب المدنی نے نماز مغرب اور نماز عشاء کی امامت کرائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر قرآن کالج بونگہ بلوچاں کے مہتمم معروف دینی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی نے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے احکامات پر عمل کر کے مسلم اُمہ دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتی ہیں ۔ اس موقع پر قاری سلمان احمد ، قاری ابراہیم سمیت علاقے بھر کے جید علمائے اکرام اور مذہبی رہنما ء بھی موجود تھے ۔ تھانہ صدر کے انوسٹی گیشن انچارج سب انسپکٹر چوہدری غلام عباس کی زیر نگرانی مقامی پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صد ر ملک محمداشرف نے سیکورٹی کے انتظامات کی خود چیکنگ کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!