تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو فیکٹری ایریا میں مل مالکان سے بھتہ خور گینگ کی مل مالکان کو دھمکیاں

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو فیکٹری ایریا میں مل مالکان سے بھتہ خور گینگ کی مل مالکان کو دھمکیاں ، صنعتی امن تباہ ، بیس رکنی گینگ کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نتھے خالصہ میں قائم ادویات بنانے کی فیکڑی ( تھیرامڈ ) کے مالک عبد الغفار کو ایک ملزم عطا اللہ نے فون نمبر03049978918 سے کال کر کے دھمکی دی کہ اُسے بیس لاکھ روپے بھتہ دیا جائے ورنہ وہ مل مالک کے پورے خاندان کو قتل کر دیں گے اور فیکٹری کو آ گ لگا کر تہس نہس کر دیں گے ۔ یہ دھمکیاں اُسے کئی دفعہ وصول ہوئی ۔ گذشتہ روز مل مالک اپنی گاڑ ی پر مل سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار دو مسلح بھتہ خوروں عطا اللہ اور اسکے نا معلوم ساتھی نے اسلحہ تان کر دھمکی لگائی کہ اُس کے گینگ میں بیس خطرناک اشتہاری شامل ہیں اگر اُس نے ایک ہفتہ کے اندر اندر بھتہ نہ دیا تو انجام موت ہو گا ۔ مل مالک عبد الغفار کی طرف سے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرائی گئی ایف آ ئی آ ر میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں بیس رکنی بھتہ خور گینگ کئی فیکٹری مالکان کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرتا ہے اور اس گینگ نے صنعتی امن کو تباہ و برباد کر رکھا ہے ۔مل مالک نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے فیکٹری مالکان کو جان و ما ل کا تحفظ فرا ہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button