تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والےڈکیت"کھادی ڈکیت گینگ "پولیس مقابلے میں ہلاک

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دہشت کی علامت "کھادی ڈکیت گینگ "اور پولیس کے درمیان مقابلے میں کئی گھنٹے فائرنگ ،علاقہ میدان جنگ ،ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سرغنہ خالد عرف کھادی مسیح ہلاک۔ پانچ ساتھی ڈاکو گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور مزدا ڈالہ بھی برآمدصدر تھانہ بھائی پھیروپولیس کی بلے بلے،شہری حلقوں کا صدر تھانہ بھائی پھیرو پولیس کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح دس بجے کے قریب جمبر کے قریب ملتان روڈ پر کھادی ڈکیت گینگ کے سرغنہ خالد عرف کھادی نے اپنے ساتھی ڈاکوؤں محبوب،قربان،دلدار،اشرف،ندیم کے ہمراہ رکاوٹیں کھڑی کرکے ڈاکو ناکہ لگا رکھا تھا اور دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہا تھا کہ اسی اثناء مقامی لوگوں نے صدر تھانہ بھائی پھیرو پولیس کو اطلاع کردی جس پر ایس ایچ او ملک محمد اشرف نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بھاری پولیس نفری کے ذریعے ریڈ کیا تو ڈاکو پولیس کو دیکھ کر قریبی کھیتوں میں گھس کر پولیس پر فائرنگ کرنے لگے جس کے نتیجہ مقامی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تو ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپنے ہی ساتھی ڈاکو کا فائر لگنے کی وجہ سے ڈکیت گینگ کا سرغنہ خالد عرف کھادی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ساتھیوں نے گھنٹوں پولیس مقابلہ کرنے کے بعد پولیس کے ہاتھوں مرنے کے ڈر سے ڈرامائی طور پر گرفتاری دے دی ۔ڈاکوؤں کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا ڈالا اور بھاری اسلحہ پولیس نے قبضہ میں لے لیا، پولیس کاکہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید ڈکیتیوں کا انکشاف ہو سکتاہے ۔بعدازاں شہریوں نے مقامی پولیس کی بروقت کارروائی پرصدر تھانہ بھائی پھیرو پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button