تازہ ترینعلاقائی

ضلع بہاولنگرمیں ڈی پی اواطہر اسماعیل کی ہدایت پر کریک ڈاون شروع کر دیا

bhawalnagarبہاولنگر( رانافیصل رحمن سے) ضلع بہاولنگرمیں ڈی پی اواطہر اسماعیل کی ہدایت پر کریک ڈاون شروع کر دیا ہے ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی خالد محمود کی سر براہی میں ٹریفک سٹاف نے د رجنوں موٹر سائیکلز ،گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا ضلع بھر میں اہم چوکوں شاہراؤں پرٹریفک سٹاف نے ناکہ بندی سخت کرتے ہوئے مشکوک گاڑیوں ، بغیر رجسٹریشن بلا نمبری و ہیکلز کے خلاف کاروائی شروع کر رکھی ہے ۔مذکورہ آپریشن کے سلسلے میں انسپکٹر چوہدری طالب حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بہاول نگر تیز رفتاری ،کم عمر رکشہ ڈرائیور،بغیر سلنسر موٹر سائیکل کو ہرگز بردداشت نہ کیا جائے کا اور بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلیں رکھنے کا رجحان منفی اور غیر قانونی ہے یہ رجحان قانون شکنی ہے اور اکثر واردتوں میں جرائم پیشہ عناصر رجسٹریشن کے بغیر اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں استعمال کرتے ہیں ۔قانون کو پورا کرنا ہر شہری پر فرض ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک سٹاف شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کے مطابق اپنے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کرائیں اور ذمہ دار شہری بن کر زندگی بسر کریں تاکہ قانون پسند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے او ر اس سلسلہ میں بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔اور کسی کو بھی رعائیت نہیں دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button