تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر شہراورگردونواح میں غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کی بھرمار

petrolبہاولنگر( رانافیصل رحمن سے) بہاولنگر شہر اور گردونواح میں غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کی بھر مار عوام کا غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابقبہاولنگر شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کی بھر مار ہے جن پر ناقص پٹرول ،ڈیزل اور موبل آئل کی فروخت جاری ہے جن سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجنوں کو نقصان ہو رہا ہے اور عوام سے حکومتی مقررہ ریٹ سے بھی زیادہ پیسے وصول کیے جارہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ان پٹرول ایجنسیوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے کسی بھی قسم کے حفاظتی انتظامات بھی نہیں ہیں اور جگہ جگہ پر بنائی گئی غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں پر کئی حادثات رونماء ہو چکے ہیں اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے لہذا عوام کا مطالبہ ہے کہ ان ناقص تیل فروخت کرنے والی غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button