تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: قتل ،ڈکیتی ،چوری ،راہزنی، منشیات فروش ساجھا گینگ گروپ سمیت گرفتار

bahawl nagarبہاولنگر(رانافیصل رحمن سے) بہاولنگرڈی پی او اطہر اسماعیل کی ہدایت پرڈی ایس پی صدر خاور زمان لودھی کی سربراہی میں تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او شا ہ زیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی ،چوری ،راہزنی ، منشیات فروش ساجھا گینگ گروپ سمیت 85 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدرخاور زمان لودھی کی سربراہی میں تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او شا ہ زیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہربھر میں مختلف جگہوں پر چھاپے مار کرمحلہ فاروق آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجھا گینگ کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس اور ناجائز اسلحہ کے ملزمان زبیر عرف زبیری ،محمدافضل ،محمد یارعرف یاری ،رمضان ،رفیق ،شاہد عرف شاہدی سمیت متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے رائفلیں پسٹل 3رپیٹر 45کارتوس 34روند برآمد کر لیے اور پرچی جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر متعددملزمان کوگرفتارکر لیا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:علاقہ بھر میں جشن عید میلادالنبی منانے کی تیاریاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker