تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:۔جماعت اسلامی نے بجلی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا

jamat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی اور شباب ملی نے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تین روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ عوام سے شرکت کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے قائم مقام امیر چوہدری مسعود ظفر ایڈووکیٹ نے یہاں کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ جماعت اسلامی کی مرکز ی قیادت کی کال کے مطابق ضلع قصور میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف تین روزہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا ۔ جمعہ المبارک کو مساجد میں قراردادیں پاس کرا کے حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی مذمت کی جائے گی اور کئی مقامات پر مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ ہفتہ اور اتوار کو پورے ضلع میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور یونین کونسلوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلع بھر کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ان مظاہروں میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو گئی ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے تیل اور بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ۔ اس موقع پر شباب ملی بھائی پھیرو کے رہنماء ملک محمد عثمان نے اعلان کیا کہ شباب ملی کے تحت بھی علاقے بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button