تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اصلی پولیس مقابلہ چھ فٹ لمبا سانپ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید)اصلی پولیس مقابلہ چھ فٹ لمبا سانپ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزدفترڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے لان سے چھ فٹ لمبا سانپ نکل آیا جوپنجاب پولیس اہلکاروں کے خوف سے اپنی جان بچانے کی خاطر درخت پر چڑھ گیا اس دوران پولیس نے ریسکیو1122کو بھی اپنی مددکیلئے دفتر بلوالیا سانپ ایک گھنٹہ تک اپنی جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتے ہوئے درخت کی مختلف شاخوں پر رینگتا رہااور خودکو چھپانے کی جگہ ڈھونڈتا رہاجبکہ وہاں پر موجود عوام کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا عوام میں سے ہی بعض نے پتھراور ڈنڈے درخت کی طرف اسے مارنے شروع کردئیے جس سے وہ نیچے گرپڑا اور پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا سانپ پولیس کے ساتھ مقابلہ نہ کرسکا اوراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker