پاکستانتازہ ترین

سابق بھارتی وزیر لالو پرشاد یادیو کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

lalo parsadنئی دہلی(ڈیسک رپورٹر) بھارت کی عدالت نے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو کو چارہ اسکینڈل کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی، 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ بھارت کی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ، سابق وزیر ریلوے اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو کو فوڈر اسکینڈل میں سی بی آئی عدالت کی جانب سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد پولیس نے حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔ لالو پرساد اور 44 دیگرملزمان کو 1996ء میں خزانے سے 37.7 کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام لگایا گیا تھا، سزا کے بعد لالو پرساد یادیو کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہوگئی اور وہ آئندہ انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے، ان کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button