اسلام آباد(بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے 6 اکتوبر کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی پیشین گوئی کردی‘ عیدالاضحی 16 اکتوبر بروز بدھ کو متوقع ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہونی چاہئے اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 41 منٹ ہوگا لہٰذا 6 اکتوبر کو چاند کے واضح نظر آنے کے امکانات ہیں اور اس روز چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہوگی اور اس کا دیکھنے کا دورانیہ بھی 41 منٹ ہوگا لہٰذا عیدالاضحی 16 اکتوبر کو ہوسکتی ہے۔