تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:ناموسِ رسالت کے قانون کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے،سید ظفر علی شاہ بنوری

kohatکوہاٹ(ڈسٹرک رپوٹر)ناموسِ رسالت کے قانون کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے خواہ اس کی خاطر کتنی بھی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ، ہم ممتاز حسین قادری کو غازی سمجھتے ہیں اور ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ صراطِ مستقیم کے صوبائی امیر اور جامعہ بنوریہ نصیریہ کوہاٹ کے مہتمم علامہ سید ظفر علی شاہ بنوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اْنھوں نے کہا کہ گستاخِ رسولﷺ کی سزا صرف موت ہے اگر نام نہاد روشن خیال حکمرانوں نے اس قانون میں ترمیم کی کوشش کی تو ختمِ نبوت کے پروانے اپنے سر کٹا دیں گے مگر اس میں ترمیم کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے والا ممتاز حسین قادری سیکولر عناصر کی نظر میں تو ایک قاتل ہو سکتا ہے مگر ہماری اور امتِ مسلمہ کی اکثریت کی نظر میں وہ ہمارا ہیرو اور اسلام کا غازی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلم حکمران پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو تو با عزت بری کرکے امریکہ بھیج سکتے ہیں شاہ رخ جتوئی جیسے مبینہ قاتل کو تو اسلامی قانون کی آڑ لیکر چھوڑ دیتے ہیں مگر غازی ممتاز حسین کو سزا دے کر قید میں ڈال رکھا ہے انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ممتاز قادری کو فوری اور باعزت طور پر رہا کیا جائے اور اگر انھیں کچھ کرنے کی کوشش کی گئی تو ناموسِ رسالت ﷺ کی خاطر اہلِ سنت کی تمام تنظمیں اور عام مسلمان بھر پور قربانی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: سول جج درجہ اول /مجسٹریٹ دفعہ 30راشد طفیل ریحان کا دیپالپور سے ملتان تبادلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker