تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:وراثت کے حقوق اورتقسیم کے لئے ضلعی سطح پرکمیٹی قائم کردی گئی ہے،ڈی سی او

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ وراثت کے حقوق اور تقسیم کے لئے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو وراثتی حقوق اور خانگی تقسیم کے کیسوں کو مانیٹر کرے گی اور کسی کا وراثتی حق سلب نہیں ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات ،تینوں تحصیلوں کے اے سی صاحبان،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی خاص طور پر عورتوں کے وراثتی حقوق اور خانگی تقسیم کے کیس فوکس کرے گی اور درخواست پر فورہ کاروائی کر کے حقدار کو اس کا حق دلوایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کے تینوں تحصیلوں کے اسے سی صاحبان وراثتی انتقالات کا ریکارڈ چیک کریں اور کوئی بے قاعدگی سامنے آنے پر متعلقہ ریوینیو آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button