تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ کاپولیس کے ہمراہ ملگدہ چوک میں عطائی ڈاکٹروں کی دکانوں پرچھاپے

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید)ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل انجم رامے اور ڈرگ انسپکٹر شوکت وہاب نے محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ ملگدہ چوک اوکاڑہ میں عطائی ڈاکٹروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر گل میڈیکل سٹور،ارسلان سرجیکل اینڈ میٹرنٹی سنٹر،خان ڈینٹل کلینک ،حاجی جاوید میڈیکل سٹور ،اختر میڈیکل سٹور ،فوجی ڈینٹل کلینک ،سمیت دیگر کلینک سیل کر دئیے اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ۔انہوں نے کہا کہ ان میڈیکل سٹوروں کو لائسنس فراہم کرنے والا ایک ہی شخص عطا ء اللہ فہیم تھا جو ان عطائیوں کو لائسنس کے عوض ہر ماہ ہزاروں روپے وصول کر رہا تھا جس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلا تفریق آپرشن جاری رہے گا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button