پاکستانتازہ ترین

ناول نگار رضیہ بٹ کی آج پہلی برسی

razia-buttلاہور(نمائندہ خصوصی)معروف ناول نگار رضیہ بٹ کی آج پہلی برسی ہے۔ انہوں نے اپنے ناولز کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پائی۔ رضیہ بٹ نے تحریک پاکستان میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ گھریلو رومانوی ناولوں کی ملکہ رضیہ بٹ 19مئی 1924ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ 1940ء کے عشرے میں ان کے قلم نے لکھنا شروع کیا۔ پھر درجنوں ناول اور سینکڑوں کہانیاں تخلیق کیں۔ ان کے کئی ناولز پر ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بھی بنیں، ان میں نائلہ، صاعقہ، انیلا اور گلابو قابل ذکر ہیں۔اردو ادب اور ناول نگاری کو ایک خاص رنگ دینے والی رضیہ بٹ نے قیام پاکستان کے بعد شہرہ آفاق ناول ”بانو“ لکھا جس نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ رضیہ بٹ ہر عمر کی خواتین کی ہر دلعزیز لکھاری تھیں۔ انہوں نے اپنے ناولز میں پاکستانی معاشرے میں عورت کے کردار کو بہت اہمیت دی۔ زندگی کے چلتے پھرتے کرداروں اور الفاظ کی اثر انگیزی کے سبب، رضیہ بٹ کے ناولز نے بہت شہرت پائی۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد پیش آنے والے حالات، معاشرتی ناہمواریوں، اداس لمحوں سمیت زندگی کے اچھوتے موضوعات کو اپنی تحریروں میں سمویا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button