پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی امن کانفرنس، طالبان سے فوری مذاکرات کئے جائیں

pakistan-JI-apcپشاور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کی امن کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے وفاق سے مطالبہ کیاہے کہ طالبان سے فوری مذاکرات کئے جائیں۔پشاورمیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس پروفیسر ابراہیم کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔کانفرنس کے اختتام پرجاری اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیاکہ وفاق طالبان سے فوری مذاکرات کیلئے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کیا جائے اور امریکی جنگ سے علیحدگی کا اعلان کرے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ تمام مسلح گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور پشاورکی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اعلامیہ میں یہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:کچھی عوام دوست اتحاد کاڈپٹی کمشنرکے خلاف غیرمعینہ مدت کے لئے شٹرڈاون اورپہیہ جام ہڑتال کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker