تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شریف برادران ملک میں سیاست نہیں تجارت کررہے ہیں ،میاں اللہ یار

pmlqاوکاڑہ (محمدمظہررشید) شریف برادران ملک میں سیاست نہیں تجارت کررہے ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں آئی ایم ایف کے ایجنڈاکی تکمیل کی جارہی ہے مسلم لیگ ق نے اپنے دوراقتدارکے دوران آئی ایم ایف کو ملک سے بھگا دیا تھااقوام متحدہ میں پاکستان کا انتہائی کمزور موقف پیش کیا گیاامن وامان،مہنگائی اور ملکی اداروں کی لوٹ سیل موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں عوام بہت جلد انکا بوریا بستر گول کردیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ ق علماء ومشائخ ونگ پنجاب میاں اللہ یار گڈگور، ڈاکٹر زعیم الدین عابدلکھوی،چیف کوآرڈی نیٹرپی ایم ایل ق پنجاب ملک حق نواز سانگلہ،وائس چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی رانا خالد محموداوکاڑہ میں ایک مشترکہ و پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ،ضلعی صدر علماء و مشائخ ونگ طلحہ علی لکھوی ودیگرعہدیداران بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈکٹر زعیم الدین عابد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں انتہائی کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا جو موقف پیش کیا ہے اس سے پوری قوم کو شرمندگی اٹھانا پڑی انہوں نے کہا کہ کشمیرکی بات کی گئی لیکن سندھ طاس معاہدہ کی بات ہی نہیں کی گئی بھارت آبی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ حکمرانوں نے دہشت گردی اور بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کی جرات ہی نہیں کی صوبائی صدرمیاں اللہ یار نے کہا کہ شریف برادران نے ملک کی سیاست کو تجارت میں بدل کررکھ دیا ہے اب وہ سیاست کو عبادت نہیں بلکہ تجارت سمجھ کرکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی ا داروں کو پرائیویٹائزیشن کے نام پر اپنے ہی عزیزواقارب کو اونے پونے فروخت کرکے نوازاجائے گا موجودہ حکمران آئی ایم ایف کا ایجنڈا پوراکرنے کیلئے برسراقتدارآئے ہیں چوہدری پرویزالہی اور مسلم لیگ ق کی حکومت نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے نکال دیا تھامگرشریف براداران نے آئی ایم ایف کو ڈیرے ڈالنے کیلئے جگہ فراہم کردی ہے انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button