تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ضلع میں اشیائے خوردونوش کی حکومت کے مقررکردہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

downloadاوکاڑہ (شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اظہر حیات نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عبداللہ نیئر ،ڈی او انٹر پرائزز خالد جاوید بھٹی،اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔اظہر حیات نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف چھاپے مارے جا ئیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ۔جس کے مطابق آٹا تھیلہ20کلو گرام785روپے،نعمت گھی153روپے فی کلو،ویجیٹل گھی کراچی135روپے کلو،چاول باسمتی پرانا130روپے کلو ،چاول باسمتی نیا 113روپے کلو،چاول اری40روپے کلو ،دال چنا موٹی،52روپے کلو،دال چنا باریک48روپے کلو ،دال مسور موٹی 95روپے کلو ،دال مسور باریک105روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی 110روپے کلو،دال ماش چمن135روپے کلو ،دال مونگ درجہ اول105روپے کلو ،چینی 52روپے کلو،سرخ مرچ مارش برانڈ 170روپے کلو ،سرخ مرچ کھلی145روپے کلو ،بیسن 60روپے کلو ،چھوٹا گوشت 500روپے کلو،بڑا گوشت 250روپے کلو،دودھ 60روپے کلو،دہی 65روپے کلو اور تندوری روٹی 5روپے فی روٹی مقرر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button